مینگورہ،اپ گریڈیشن میں ٹال مٹول ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا،پندرہ تاریخ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیں گے،نوٹیفیکیشن کے اجراء تک احتجاج جاری رہے گا،اس حوالے سے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر حاجی بشیراحمداورجنرل سیکرٹری جاویداللہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ درازسے پیرامیڈیکل کی اپ گریڈیشن کامسئلہ چلاآرہاہے جسے حل کرانے کیلئے ہرحکومت نے وعدے کئے مگر اسے عملی جامہ نہیں پہنایا،انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعلیٰ سے اس سلسلے میں ملاقات کی تھی جنہوں نے اپ گریڈکرنے کی یقین دہانی کرائی مگر ایک عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ،اس کے علاوہ ہم نے دیگرحکومتی ذمہ داروں اورمتعلقہ حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ اپنے جائز حق کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا ہے ہرطرف سے مایوس ہوکر ہم نے آج بارہ جون سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذہ اپنے اس فیصلے کو آج ہی سے عملی جامہ پہنارہے ہیں ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی کو کورکریں گے اگر پھر بھی مسئلہ نہ ہواتو آئندہ کیلئے لائحہ تیارکیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پندرہ تاریخ کو جب صوبائی بجٹ پیش کیا جائے گا تو ہم اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہڑتال اوردھرنے کے دوران گرفتاریوں سمیت دیگر قربانیوں کیلئے بھی تیار ہیں مگر جب تک اپ گریڈیشن کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
622 total views, no views today


