سوات، سنگوٹہ میں نجی سکول کے استاد سے اچانک گولی چلنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، منگلور پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں سنگوٹہ میں نجی سکول سنگوٹہ پبلک سکول کے استاد ماجد سکنہ حیات اباد مینگورہ سے کلاس روم کے اندر اچانک پستول سے گولی چل گئی ، جس سے کلاس میں موجود طالب علم گیارہ سالہ معاذ ولد سردار علی سکنہ سنگوٹہ جاں بحق ہوگیا، معاذ کو سیدو شریف ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹر زکے مطابق دل کے قریب گولی لگنے سے معاذ کی جان چلی گئی، منگلور پولیس نے استاد ماجد کو حراست میں لیکر پولیس سٹیشن منتقل کیا ، جہاں پر ان سے پستول برآمد کرکے پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے ۔
626 total views, no views today
Comments


