سوات ، سوات کے تاریخی ودودیہ ہال میں ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، شو میں پشتو کے مشہور گلوکاروں نے شرکت کی، خوبصورت گانوں پر نوجوانوں نے خوب رقص کیا،مزاحیہ ائٹم سے سیاحوں سمیت شومیں شریک افراد کو خوب سراہا، میوزیکل ناٹ رات اٹھ بجے شروع ہوا، جس میں پشتو گلوکاروں ہمایون، کرن خان، شوکت، خالد محمود، نبیلہ ودودسمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے نامی گرامی گلوکاروں نے گانے گائے۔ اس موقع پر ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد اور میڈیا افیسر ہمایون خان نے کہا کہ شو کا مقصد سوات کی سیاحت کو فروغ دینا ہے اور سوات کا بہتر امیج دنیا کے سامنے لانا ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مثبت سرگرمیاں انے والے وقتوں میں اور بھی کی جائیں گی،شو میں مشہور پشتو گانوں پر سیاحوں اور شہریوں نے رقص کیا، جبکہ مزاحیہ ائٹم کو شائقین نے خوب سراہا، شو میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی،سیاحوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کی یہ کاوش قابل تحسین ہے، اس قسم کے مثبت سرگرمیوں سے سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
762 total views, no views today


