مینگورہ، راشد منہاس شہید سکول اینڈ کالج خواجہ آباد میں اینول ڈے کے موقع پر تقریب سوات بورڈ کے سیکرٹری عمر حسین کے زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات بورڈ ے سیکرٹری عمر حسین نے کہا کہ حالات کے مد نظر سیکورٹی خطرات کی وجہ سے حکومت پرائیویٹ سکولوں کی سیکورٹی میں خصوصی دلچسپی لے کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بنا ترقی کا خواب ادھورا ہے۔ترقیافتہ ممالک کے قوموں کی ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم میں چھپا ہے۔ جن قوموں کے نوجوان تعلیم یافتہ ہوں اور پڑھے لکھے ہوں۔ وہ قومیں ترقی کی دوڑ میں ہم سے 100سال آگے نکل چکے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں خیبر پختونخوا میں روزانہ لاکھوں بچے تعلیم کے بجائے مزدوری کرتے ہیں۔ جو کہ ہمار ے قوم کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ حکومت اور بااثر افراد کو چاہےئے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ مدد کریں۔ تاکہ کل ہمارے قوم کے نوجوان تعلیم یافتہ ‘ ہمارے بچے پڑھے لکھے اور باشعور بچوں میں شمار ہوں۔ اس موقع پر سید کریم شلمانی تعلیم اور تعلیمی اداروں کو محفوظ سیکورٹی فراہم کرنے پر روشنی ڈالی۔پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کے صدر اختر علی خان نے بھی شرکت کی۔آخر میں راشد منہاس سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر شاہ فیصل نے بھی اپنے خطاب میں طلباء کے والدین کو ہدایات دی کہ اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے میں سکول کے اساتذہ اور پرنسپل سے رابطہ میں رہیں ۔ روز مرہ کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کا چیک اپ کرلیا کریں۔سکول میں بچے کی پوزیشن سے خود کو مکمل طورمطمئن رکھیں آیا ان کا بچہ سکول میں تعلیمی میدان میں کیسا ہے؟ پڑھائی میں کیسا جا رہا ہے؟ کمزور جارہا ہے‘وغیرہ ان سب اہم باتوں پر خصوصی توجہ دیکر اپنے بچوں کا قیمتی وقت اور ان کا مستقبل روشن بنانے میں کردار ادا کریں۔ اور ان کو وہ ماحول فراہم کریں جس میں ان کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری کا سامنا نہ ہوں۔ انہوں نے بھی مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں حکومت اداروں کا ساتھ دیں۔آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں پانڑ خواجہ آباد کے چےئرمین اقبال رحمن، طلباء کے والدین اور علاقہ عمائدین اور دیگر تعلیمی اداروں کے پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
844 total views, no views today


