سوات ، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے اشترک سے سنٹرل ہسپتال سیدوشریف کے گائنی اوپی ڈی ہال میں لیپروسکوپی کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز منعقد ہوا ، اس موقع پر سوات کے معروف ڈاکٹر وسیدومیڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر منظور ، پروفیسر ڈاکٹر نثار ، ڈاکٹر لائق خان اور دیگر نے شرکت کی ، جبکہ ہولی فیملی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ادریس ، ڈاکٹر مراد نے لیپروسکوپی یعنی کیمرے کے ذریعے پتہ ، ہرنیا کے آپریشن کرانے اور دیگر امورپر تفصیل سے بریفنگ دی ڈاکٹر منظور نے اس موقع پر بتایاکہ لیپروسکوپی کے فروغ اور اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریا ں عائد ہوتی ہیں ، اس موقع پر ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹراور سیدوشریف ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن تھیٹر میں مریضوں کی پریکلٹی بنیاد پر آپریشن بھی کئے گئے ۔
740 total views, no views today


