کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اگر ملک کا مفاد چاہتے ہیں تو فورا مستعفی ہو جائیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے اور پھر گورنر سندھ سے کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، انہیں یاد ہونا چاہیئے کہ انہوں نے کراچی آپریشن کا کپتان گورنر کو نہیں بلکہ ویزراعلیٰ سندھ کو بنایا ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مکھی وزیراعظم کے دماغ پر بیٹھ گئی ہے وہ فوری طور پر کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھائیں، میری غلطی تھی کہ میں نے نواز شریف پر بھروسہ کیا اور انہیں اپنا دوست کہا، اگر نواز شریف کو ملک کا مفاد عزیز ہے تو فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ نواز شریف صاحب اب وہ وقت نہیں کہ آپ سعودی عرب چلے جائیں گے، اس بار آپ کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دی جائے گی۔
387 total views, no views today


