مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف سے منتخب ہونے والے تحصیل کونسلر اورپختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کہاہے کہ سوات کے تمام کلاس فور ملازمین کو مقررکردہ چارکول کی فراہمی یقینی بنائی جائے یہ کھلی حقیقیت ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کے بغیرکوئی بھی محکمہ نہیں چل سکتا مگر اس کے باوجود بھی ان کیساتھ امتیازی سلو ک کیا جارہاہے جوایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ ان ملازمین کے ساتھ ہردورحکومت میں نارواسلوک اوررویہ اختیار کیاگیا اوران کی حق تلفی کی گئی جس کے سبب ان میں احساس محرومی پیداہواکلاس فور میں موجو دتعلیم یافتہ افراد کو آگلے سٹیپ میں پروموشن دی جائے اس سے اگر ایک طرف ان کا احساس محرومی ختم ہوگا تودوسری طرف ان کی خالی ہونے والی پوسٹوں پر دیگربے روزگار افرادکو بھرتی کرانے کے مواقعے بھی پیداہوں گے،انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کے تمام تر مطالبات جائز ہیں لہٰذہ حکومت ان کے مطالبات کو فوری طورپر تسلیم کرکے ان کی پریشانی دورکرے۔
664 total views, no views today


