مینگورہ ، سوات بھر میں پیٹرول نایاب۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سی این جی سٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع سوات بونیر ‘ دیر ، شانگلہ ‘ ملاکنڈایجنسی اور مرکزی شہر مینگورہ میں پیٹرول پمپوں پر پیٹرول نایاب ۔ پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے سی این جی سٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
جس کی وجہ سے عام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پیٹرول پر چلنے والے گاڑی مالکان نے اکثر سواریوں سے ڈبل کرایہ وصول کیا۔ پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول پمپوں کو بند کر دیا ہے۔ پیٹرول کی بندش کی وجہ سے حکومت بھی خاموش نظر آرہی ہے۔ جبکہ شہریوں میں مسلسل بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ اور پیٹرول کی قلت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جو گزشتہ تین دنوں سے جاری ہیں۔
285 total views, no views today


