مینگورہ ، ضلع سوات میں ڈینگی مچھر کے حوالے سے دو راؤنڈ مکمل ہوئے ہیں، تیسرے راؤند کا سروے 10 جون 2015 سے شروع کردیاگیا جس میں محکمہ صحت کی خواتین وحضرات کی خدمات قابل ستائش ہیں ، ڈی ایم او آفس ضلع سوات ڈینگی سیل کے انچارج سید محی الدین کے مطابق پہلے دوراؤنڈ کے آؤٹ ڈور سروے میں 41965 اور انڈور سروے میں396052 مچھر کے فرورش جگہوں میں مکمل ہوئی ہیں ، جسمیں آوٹ ڈور میں 63 اور انڈور سروے میں 199 متوقع جگہوں میں لاروا موجود پایاگیا تھاجوکہ موقع پر موجود ٹیموں نے تلف کردیا ، 120 مقامات پر لاروا سائڈل ایکٹیویٹی کی گئی ہیں ، 3000 گھروں اور مختلف اداروں میں آئی آر ایس سپرے بھی کیا گیا ہے ،ضلع سوات میں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اور سی ایم اوز کی تعاون سے واکس کے انعقاد بھی کئے گئے ہیں ساتھ ہی ان تحصیلوں میں سروے بھی مکمل کئے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سوات ڈاکٹر سید علی خان کی کوششوں سے اس سال ڈینگی مچھر پر کافی حدتک قابو پالیا گیا ہے ، جسمیں محکمہ صحت کے خواتین و حضرات کی کاوشے قابل تعریف ہے ، ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر ، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری نادیہ شیر خان ، اے سی اشفاق خان او ر دوسرے تحصیلوں کے اے سیز اور سی ایم اوز کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں جو کہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
590 total views, no views today


