سوات ، خلیل اللہ کی پہلی برسی آج سوات میں منائی جائے گی ،برسی کے حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقد ہوگی ، این وائی او کے زیر اہتمام آج ہونیوالے تقریب سے این وائی او اور اے این پی کے عہدیداران خطاب کریں گے ، نیشنل یوتھ ارگنائزیشن سوات کے رہنما حیدر علی شاہ میڈیانمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شہید خلیل اللہ کی پہلی برسی منائی جارہی ہے اور اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تین بجے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے
جس میں نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ، اے این پی ، پختون ایس ایف سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنان شرکت کریں گے ، اس تقریب سے نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ، عوام نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران اور قائدین خطاب کریں گے ، انہوں نے کہا کہ برسی حوالے سے تمام تر انتظامات کو اخری شکل دیدی گئی ہے اور آج ہونیوالے اس برسی تقریب میں این وائی او کے ضلعی صدر شہید خلیل اللہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،
295 total views, no views today


