مٹہ،یونین کونسل گوالیرئی کے سابق ضلع کونسل کے آزاد امیدوار محمد اقبال خان کے رہائش گاہ پر انہوں نے عوا م کے شکریہ ادا کرنے کیلئے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں تمام یونین کونسل کے مشران ، عمائدین علاقہ اور عوام کو دعوت دی تھی ، اس موقع پر تاجبر خان، میاں عقل بخت عرف خان ، درویش خان ، مولوی شیر رحمٰن ، بخت شیروان ، فاتح الرحمان آف سولاتنڑ ، خلیل ، دواخان ، شوکت باقی اللہ آف روڈینگار، محمد خان آف پیوچار، عبدالاکبر خان آف سورکن کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور عوام نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطا کرتے ہوئے کہا کہ محمد اقبال خان ایک مخلص اور دیاندار شخصیت ہے ، اور ہم نے اپنے اپنے علاقوں میں موصوف کے جیت کیلئے بھر پور کوششیں کیں ہیں ، لیکن سیاست میں ہارجیت لازمی ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی محمد اقبال خان کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے کامیابی کیلئے بھر پورکوششیں کرینگے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور ہمیشہ پارٹی کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں اور یہ سب پہ عیاں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ہنما چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان صاحب نہایت مخلص اور دیاندار شخصیت ہے لیکن بد قسمتی سے مقامی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے ان کو پارٹی ٹکٹ نہ دے کر انتہائی زیادتی ۔ جس کے رد عمل میں مجھے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا پڑا اور الحمد اللہ پھر بھی کثیر تعداد میں ووٹ لے کر مخالفین پر یہ ثابت کردیا ، کہ عوام کو پارٹی نہیں بلکہ مخلص لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ، انہوں نے پروگرام میں شرکت کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور علاقہ
632 total views, no views today


