مینگورہ،برماکے مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف مینگورہ میں جماعت اسلامی کااحتجاجی مظاہر،جلسہ وجلوس وریلی ،برماکے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عوام نے برما کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ریلی کے شرکا نے برما کے مسلمانوں کے حق میں فل نعرے لگائیں مظا،ہرین گرین چوک سے روانہ ہوکر نیوروڈ سے ہوتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام عالمی سامراج کی سازشوں کا حصہ ہے ،اقوام متحدہ ، اوآئی سی او ر، سول سوسائٹی کے لوگ برما ، بنگلہ دیش اور مصر میں مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں ،انہوں نے کہاکہ برما میں مساجد اور مدارس گرائے جارہے ہیں مسلمانوں کے قتل شدہ لاشیں بے گور و کفن پڑی ہیں برما کے مسلمان محمد بن قاسم کے انتظار میں ہیں امت مسلمہ کے حکمران برما کے مظلوم مسلمانوں کی برملا حمایت کا اعلان کریں اس موقع قیم ضلع حافظ اسراراحمد نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔
اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام کبل چوک میں برما کے مسلمانوں پر جاری ظلم اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ظالموں کے خلاف اور برمی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے مظاہرین جلوس کی شکل میں واشگاف نعرے لگاتے ہوئے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے کبل چوک میں جمع ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت سوات کے صدر مولانا فضل قدیر شاہ،قاری مفتی کفایت اللہ ،ممتاز احمد شاہ،عبد اللہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر جاری ظلم اور بربریت پر عالم اسلام سمیت اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے اگر یہی سلوک کسی غیر مسلم کے ساتھ ہوا ہوتا تو آج پوری دنیا کے عالمی طاقتیں ایک ہوکر مشترکہ فورس کے ذریعے دوسرے فریق کے خلاف مکمل کارروائی کرتے لیکن افسوس کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا انہوں نے حکومت پاکستان سمیت مسلم ممالک اور اقوام متحدہ سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اور یقین دلایا کہ برمی مسلمانوں کا قتل عام فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو ملوث کفاروں کو جہنم واصل کرنے کے لئے باقاعدہ جہاد کرکے مظلوم مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرینگے ۔
900 total views, no views today


