بریکوٹ ، ہم ایف ایچ اے انجینئر اور سابقہ صوبائی حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ چکدرہ سے بحرین تک روڈ سے 20کروڑ کے فنڈ باقی تھے اسکو علاقہ شموزئی میں لگا کر عوام کے دل جیت لئے ‘ ہمارے ممبر اسمبلی اپنے حکومت سے ایک روپے بھی نہیں لاسکتے اور سابقہ دور کے فنڈ سے ہر روز نئے نئے افتتا حیں کررہے ہیں یہ وہ منصوبہ جس کا افتتاح ہمارے وزیر اعلیٰ امیر حید ر ہوتی نے کیا تھا ‘ خدارا پی ٹی ائی کے ممبران لوگوں کو مزید دھوکے میں نہ رکھیں اور خود بھی کچھ ہاتھ پاؤں مار کر علاقے کے لئے کچھ کریں ‘ ان خیالا ت کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی یوسی شموزئی کے صدر فضل وہاب خان عرف طوطا ،یوسی پارڑی کے صدر ریاض علی خان ،ارشد خان ،امین اللہ خان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم FHAانجینئر اور سابقہ صوبائی حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ چکدرہ سے بحرین تک روڈ سے 20کرورڑ کے فنڈ باقی تھے اسکوہمارے کہنے پر زرخیلہ سے گھڑی تک 8کلومیٹر روڈ اور خوڑ سے شموزئی تک روڈ تعمیر کرنے کا اعلان کیاجو کہ اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا ‘ بد قسمتی سے ہمارے حلقے کے ایم پی ائے کو عجیب بیماری لگ گئی ہے کہ جب بھی افتتاح کرتے ہیں تو ہمارے دور حکومت کے فنڈ کو اپنے نام کے بورڈ لگاتے ہیں ہم اس کو عاجزانہ اپیل کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت کے پاس بہت سے فنڈز ہیں اور مہربانی کرکے اس فنڈز سے اس علاقے کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ کا اعلان بھی کریں کیونکہ یہاں کے عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا مگر تبدیلی صرف اسکو نہیں کہتے کہ اپ دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کے بورڈز لگا کر افتتاحیں کریں ۔
876 total views, no views today


