سوات، اینٹی کارلفٹنگ سیل کا چابی چور گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ،مختلف مقامات سے مزید چار چابی چور گاڑیاں برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھجوادیا گیا ،چابی چو ر گاڑیوں کے خلا ف کارراوئی جاری رہیگی ،انچارج اینٹی کارلفٹنگ سیل ایس پی خالد نسیم خان تفصیلات کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل سوات نے چابی چور گاڑیوں کے خلاف کارراوئی میں مزید چا ر چوبی چور گاڑیوں کو برآمد کرلیا ہے
اینتی کارلفٹنگ سیل کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او سوات شیر اکبر خان کے ہدایا ت پر اینٹی کارلفٹنگ سیل سوات کے انچارج ایس پی اپر سوات خالد نیسم خان کے نگرانی میں چابی چور گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے اور ضلع سوات کے مختلف مقامات سے اینٹی کارلفٹنگ سیل سوات کے اہلکاروں نے مزید چار چابی چور گاڑیاں برآمد کرلئے ہیں جن میں غالیگے کے مقام سے موٹر کار نمبر IDH 518جو کہ ائر پورٹ تھانہ روالنڈ ی کے حدود سے چوری کی گئی تھی اور جس کو مسمی رحیم شاہ ولد عبد الحمید سکنہ شیر آباد چارباغ چلارہاتھا کے قبضے سے برآمد کرلیا ہے بھی شامل ہیں ترجمان کے مطابق مزید تین چابی چور گاڑیاں ضلع کے مختلف مقامات سے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور ملزمان کو جیل بھجوادیا گیا ہے اینٹی کارلفٹنگ سیل کے انچارج خالد نسیم خان نے کہاہے کہ سوات میں چابی چور گاڑیوں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا اور اس دھندے میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کو ئی رعائت نہیں برتی جائیگی اُنہوں نے کہاکہ اینٹی کارلفٹنگ سیل نے اب تک درجنوں چابی چور گاڑیاں برآمد کرلی ہے اورملزمان کو قانون کے مطابق سزا ء دی ہے اُنہوں نے کہاکہ سوات میں چابی چو رگاڑیوں کے لئے جگہ نہیں ہے اور جو افراد اس کالے دھندے میں ملوث ہیں وہ قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
624 total views, no views today


