سوات، بنیادی تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، والدین بچوں کو تعلیم کے سلسلے میں سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ، ڈپٹی ایجوکشن آفیسر سوات، گورنمنٹ پرائمری بابو میں تقریب تقسیم انعامات ک انعقادکے موقع ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ذولفقار الملک مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پر سکول کے ٹیچر عادل شیر خان ، ہیڈ ماسٹر علی روئیدار خان ، جنرل کونسلر رحمت علی خان ، ضلع کونسلر زیب سر خان ، سعید محمد، ایپٹا صوبائی چیئر مین ابراہیم شاہ بابا ، اے ڈی او خوازہ خیلہ سرکل امتیاز علی خان اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زولفقار الملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہی کے ذریعے کسی معاشرے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ، والدین کو بچوں کے تعلیم وتربیت کے سلسلے میں اساتذہ کے ساتھ ربطے رکھنے چاہیے ، پیرنٹس ٹیچر کونسل میں باقاعدگی سے شرکت کرنی چاہیے کیونکہ بچوں کا زیادہ تروقت گھروں جبکہ کم وقت سکول میں استاتذہ کے زیر نگرانی گزارتے ہیں۔مقررین نیمختلف سکولوں کے مسائل بھی بیان کئے ، جس میں سکولوں میں کمروں کے کمی ، سٹاف کی کمی ، پینے کے صاف پانی نہ ہونے اور مختلف مسائل پر تفصیلی بحث کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار الملک نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کرپشن کے خاتمے اور سکولوں کے معیار بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ، آج گورنمنٹ پرائمری سکول بابو کے اس تقریب میں آج بچوں میں ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، اور اس کے تمام کریڈٹ سکول کے اساتذہ کو جاتا ہے ، وہ دن دور نہیں کہ سرکاری سکولوں کی معیار پرائیویٹ سکولوں بہتر ہوجائے گی ۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف نظم ، نعت اور تقریریں پیش کرکے حاضرین محفل کو محظوظ کیا ۔ تقریب میں بچوں پر نقد انعامات ، وردی ، بیگز اور ٹرافیاں تقسیم کیے گئے ، نومتخب کونسلر زیب سر خان ، رحمت علی خان نے سکولوں میں مختلف تعمیرات کے منظوری کے لئے کوششیں کرنے کا عہد کیا۔
782 total views, no views today


