مینگورہ ، نشاط چوک میں پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن ضلع سوات کا سوات بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، جس میں سینکڑوں اساتذہ اور طلباء نے حصہ لیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر سوات بورڈ میں کرپشن ، اقربا پروری ، ناانصافی کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے پی ایس ایم اے سوات کے راہنما ؤں میاں سید بادشاہ ، خورشید ظفر شلمانی ، صفدر علی عزیز ، فضل ستار اور صدر پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ثواب خان نے خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ کہ میٹر ک حالیہ امتحان میں بعض سکولوں کے ساتھ بورڈ اہلکاروں کا امتیازی سلوک اور ہمدردانہ رویئے ہر حال میں منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد جوڈیشنل کمیشن سے انکوئری کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے جس کا ازالہ کی جائے ۔
700 total views, no views today


