مینگورہ، تحصیل مٹہ کی یونین کونسل شورسے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنماء محمدایوب خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل شور میں الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار حبیب اللہ خان کے کپمین میں مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان نے کوئی حصہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی مہم کے دوران سرکاری وسائل استعمال کئے ہیں
، اس سلسلے میں سابق امیدوار محمد شیر خان کے الزامات من گھڑت ہیں، یونین کونسل شور کے عوام نے ایک بار پھر تحریک انصاف پر اعتماد کرکے ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنایا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب ضلعی کونسلر حبیب اللہ خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی حبیب اللہ خان کامقابلہ مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمدشیرخان کیساتھ تھا جو میرے بھائی نے بھاری اکثریت سے جیت لیا جس کے بعدہارنے والے امیدوارنے ہم پر بے جااوربے بنیادالزامات لگانے کا سلسلہ شروع کیا یہاں تک کہ میرے بھائی وزیراعلیٰ کے مشیرمحب اللہ خان پردہشتگردہونے کا الزام بھی لگایا، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمدشیرخان نے ہمارے بھائیوں پر الیکشن میں سرکاری وسائل کے استعمال اور سرکاری پروٹول کول میں انتخابی مہم چلانے کا بھی الزام لگایا حالانکہ اس وقت میرابھائی مشیروزیراعلیٰ محب اللہ خان پشاور میں سرکاری کاموں میں مصروف تھامگر جب مخالف امیدوارکو الیکشن میں شکست ملی تو وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوا اور ہم پر بے جاالزامات لگانے کا سلسلہ شروع کیا جس میں ذرہ بھر حقیقت نہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری فیملی اعلیٰ تعلیم یافتہ ،محب وطن اور امن پسند ہے اورہمارے خاندان کے تمام افرادسوات میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو انتہائی قدر اوراحترام کی نظر سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مخالف ہارے ہوئے امیدوار کو دوسروں پر الزامات لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کیونکہ وہ پہلی مرتبہ نہیں ہارا بلکہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار الیکشن ہار چکاہے ،حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مخالف امیدوارکوایک ہزارسے زائد ووٹوں سے شکست ملی ہے جو کوئی معمولی مارجن نہیں،اس موقع پر نو منتخب تحصیل کونسلرمحمدرحیم ،غفران اللہ خان اوردیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
390 total views, no views today


