سوات، سوات یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مالی سال 2014-15 کے اختتام اور نئے مالی سال کے آغاز کے موقع پر مختلف نوعیت کے خصوصی اجلاس بلائے گئے۔ گزشتہ روز یونیورسٹی کے فائنانشل کمیٹی کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں کمیٹی نے نئے مالی سال کے لئے تقریباََ 325 ملین کابجٹ پیش کیا گیا جسکی منظوری کے لئے اگلے ہی روزخصوصی سینڈیکیٹ کے اجلاس کا اہتمام کیا گیاجس کی سربراہی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرجہانزیب خان نے کی۔ سینڈیکیٹ کے ممبران نے بجٹ پرسیرحاصل گفتگوکے بعد بجٹ کوسینٹ میں پیش کرنے کی سفارش کی جس کی سربراہی گورنر خیبر پختونخواہ سردارماہتاب احمد خان کرینگے۔جس پر وائس چانسلر نے ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ چند روز میں سینٹ کا اجلاس متوقع ہے اور امید ظاہر کی کے سینٹ ممبران بھی بجٹ کی متفقہ منظوری دینگے۔ ایک اور اجلاس میں یونیورسٹی نے یوایس ایڈ فنڈکے تعاؤن سے بی ایڈ کے طلباء وطالبات میں وضائف تقسیم کئے۔ جبکہ ہفتے کے اختتامی روز وائس چانسلر نے طلباء و طالبات کے ہمراہ زیرتعمیر یونیورسٹی بلڈنگ کا دورہ کیا جہاں پر طلباء نے اپنے ہاتھوں سے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔
694 total views, no views today


