مینگورہ، سوات میں موجود ایک ہزار خصوصی افراد کیلئے ایک کروڑروپے کی منظوری دے دی گئی،ماہ رمضان میں ان خصوصی افرادکو فی کس پانچ ہزارروپے دئے جائیں گے،اس حوالے سے تحریک انصاف کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر خان نے میڈیا کو بتا یا کہ اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کی تھی اورکافی جدوجہدکے بعد خصوصی افرادکیلئے ایک کروڑروپے کا فنڈمنظورکرایا، انہوں نے کہاکہ سوات میں موجود ایک ہزارخصوصی افرادکو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے دئے جائیں گے تاکہ انہیں ماہ رمضان میں ریلیف مل سکے،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سوات کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈمنظورکرائے کیونکہ ان لوگوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کرکے یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ ہم ان کی بھرپوراندازمیں خدمت کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ سوات کی تعمیر وترقی کیلئے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں اوریہاں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلکہ عوامی مسائل اورمشکلات میں بھی کمی آئے گی۔
561 total views, no views today


