سوات، مینگورہ کے گنجان اباد محلہ عثمان اباد میں دو روز کے اندر تین مرتبہ ٹراسفارمر جل گیا ، اپنی مدد اپ کے تحت مرمت ٹرانسفارمر تیسرے مرتبہ ناکارہ ہونے سے رہائشی پریشان، ایم پی اے فضل حکیم ،انجنیئر امیر مقام کے کارکن مسئلہ حل کرانے میں ناکام ہوگئے ، اہلیان عثمان اباد نے پرامن مارچ کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم کے گھر تک گئے ، جہاں پر انہوں نے نئے ٹراسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن ایم پی اے فضل حکیم نے ٹال مٹو ل کرکے بغیر کسی شنوائی اہلیان عثمان اباد کو رخصت کردیا، تو اہلیان علاقہ ایکسئین واپڈا کے پاس چلے گئے ، جنہوں نے مسئلہ کی جلد یقین دہانی کرادی اور خراب ٹراسفارمر کو چکدرہ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیئے ، جبکہ ایم پی اے کیساتھ بات کرنے کے بعد متبادل ٹرانسفارمر لگانے کا وعدہ بھی کردیا، اہلیان علاقہ کے پر امن احتجاج کے دوران ایم پی اے فضل حکیم اور انجنئیر امیر مقام کے پارٹی کارکن بھی موقع پر موجود تھے لیکن انہوں نے مسئلہ حل نہیں کیا، اس موقع پر یونین کونسل بنڑ طاہر اباد کے وارڈ نمبر چار کے چیئرمین یحیٰ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں تین مرتبہ ٹرانسفارمر خراب ہوا، جس کو علاقہ کے عوام نے اپنی مدداپ کے تحت مرمت کیا ، لیکن گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر ٹرانسفارمر جل گیا، علاقہ میں ابادی زیادہ ہونے کی وجہ سے دو سو کے وی ٹرانسفارمر کی جگہ تین سو کے وی ٹرانسفارمر یا دو ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں تاکہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں مسئلہ حل نہ ہوا توپھر بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔
692 total views, no views today


