سوات، سوات میں بجلی کی انکھ مچولی جاری، ہر دس منٹ کے بعد دو گھنٹوں کیلئے بجلی کی بندش معمول بن گئی، گرمی کی شدت سے اہلیان سوات پریشان، ممبران اسمبلی خاموش ، سوات بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھادیا گیا، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہر دس منٹ کے بعد دو گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے شہری گرمی سے تلملا اٹھے ہیں ،
شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں نے دریائے سوات کا رخ کرلیا ہے، دوسری طرف ممبران اسمبلی بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں، محکمہ واپڈا سے جب لوڈشیڈنگ بارے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ بھی جواب دینے سے قاصر ہوتے ہیں، یہی صورتحال سوات کے دیگر تحصیلوں کا بھی ہے جہاں بجلی نام کی کوئی چیز دستیاب نہیں، عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام پر ترس کھا کر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کردیا جائے
343 total views, no views today


