مینگور ہ ، آل سب انجینئر ایسو سی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ملک شیر خان صوبائی صدر منعقد ہوا ، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے حالیہ بجٹ میں سب انجینئر کے ساتھ اپ گریڈیشن کے نام پر جو مزاق کیا ہے اس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضلع کے سطح پر صوبہ بھر میں احتجاجی کیمپوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا، اسی طرح ضلع سوات آل سب انجینئر کے ڈویژنل صدر قیادت میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا ہے یہ احتجاجی کیمپ ہمارے مطالبات کے حل ہونے تک جاری رہیگا ، صوبائی حکومت ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کرکے ہمارے جائز مطالبات حل کریں ،بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہیگا ۔
590 total views, no views today
Comments


