کبل ، تحصیل کبل ڈڈھارہ میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابی کو آشنا سمیت قتل کردیا ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی، تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں علی الصبح 4بجکر 30منٹ پراختر شاہ ولد سید رحمان ساکن ڈڈھارہ نے اپنی بھابی مسماۃ (ش) زوجہ کرامت شاہ کو اسکے آشنا عدنان ولد بخت کرم آف دڈھارہ سمیت اپنے ہی گھر کے کمرہ میں گولی مار کر قتل کردیا
بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کا شوہر بیرون ملک مزدوری کے لئے مقیم ہے جسکی بیوی کے عدنان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے کبل پولیس نے ملزم کو آلہ قتل (چھریدار بندوق )سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
323 total views, no views today
Comments


