مٹہ ، چپریال بازار میں اتشزدگی 7دوکانیں جل کر راکھ۔ لاکھوں کا نقصان۔ا سسٹنٹ کمشنر مٹہ اور سی ایم او مٹہ فائر بریگیڈ سمیت پاک آرمی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔آگ پر قابو پالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال بازار میں درزی کے دوکان میں بجلی کے جرنیٹر سے اچانک آگ لگ گئی۔جس نے مزید وکانوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ جس کیوجہ سے دوکانوں میں موجود کراکری ،سلینڈر ،بیکری کیساتھ گودام ،کریانہ،گُڑ،چاول اور شوز کے دوکانوں میں موجود سامان جل راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ ریاض علی خان،سی ایم او محمد خالق خان، فائر بریگیڈ عملہ پاک آرمی کے جوان ، ایس ایچ او چپریال تھانہ شہنشاہ خان پولیس نفری سمیت ،بازار صدر شاہ ولی خان ،ودیگر علاقے کے عوام موقع پر پہنچ گئے۔اور اگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔اس موقع پر اے سی اور سی ایم او نے کہا کہدوکانوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد ہر قسم تعاون کر نے کو شش کرینگے۔عملے کم سہولیات کے باجود بر وقت کاروائی کر تے ہو ئے آگ پر قابو پالیا گیا۔ جس سے مزید نقصان نہیں ہوا۔ دوکاندار ملکان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا لاکھوں کا نقصان ہو گیا ہے۔صوبائی حکومت،صوبائی وزیر محمود خان، مشیر وزیر اعلیٰ محب اﷲ خان سے اپیل کر تے ہیں کہ ہم غریب لوگ ہیں۔ اور یہ ہمارے بچوں کے روزی روٹی کا ذریعہ تھا۔ جو ختم ہو گیا۔ ہمارے مالی امداد کریں،
744 total views, no views today


