مینگورہ ، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے ،سوات میں سحر اور افطار میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے روزاداروں کی چیخیں نکال دی ،یومیہ دورانیہ پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ،مقامی لوگوں سمیت انے والے سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ،حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحر اور افطار میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرانے کے اعلان پر مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا تھا لیکن رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ محکمہ واپڈا نے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مذید تیز کردیا ہے
اور پہلے یومیہ دس سے بارہ گھنٹے جبکہ رمضان المبارک میں دورانیہ بڑھاتے ہوئے پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کردیا ہے جس کے وجہ سے روزہ داروں سمیت ملک سے روزے کیلئے انے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مینگورہ شہر میں تو سحری اور افطاری کے وقت ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دی ہے اور ہر ادھے گھنٹے بعد دو دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے جس کے وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور کسی بھی وقت سڑکوں پر نکل سکتے ہیں ۔
289 total views, no views today


