مینگورہ، شگئی کے عوام ٹرانسفارمر کے خرابی کے خلاف احتجاج پر نکل ائے،پی ٹی ائی کے سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے منٹوں کے اندر نیا ٹرانسفارمر فراہم کردیا،اہلیان علاقہ کاخراج تحسین۔گزشتہ روز اہلیان شگئی ٹرانسفارمر کے خرابی کے باعث سیدو ہسپتال چوک میں احتجاج کیلئے جمع ہوگئے اس موقع پرتحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے ٹائر جلا کر روڈ بند کرنے کی کوشش کی مگر پی ٹی ائی کے سہیل سلطان نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو نیا ٹرانسفارمر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور منٹوں کے اندر شگئی کیلئے ایم اپی اے فضل حکیم کے ہدایات پر نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا۔اہلیان علاقہ نے سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر کی فراہمی سے علاقہ میں دو روز سے بند بجلی بحال ہوگئی ۔
640 total views, no views today


