سوات، مینگورہ کے علاقہ علی آباد میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی،منصور کو عثمان عرف مانے نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر گولیاں ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،ہسپتال منتقل جبکہ ملزم بااثر ہونے کیوجہ سے تاحال قانون کے گرفت سے باہر ہے۔گزشتہ روز مینگورہ کے نواحی علاقہ علی آباد میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر عثمان عرف مانے ولد امیر زادہ نے فائرنگ کرکے جنرل بس سٹینڈ میں کام کرنے والے منصور ولد راحت علی پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،
زخمی ہونے والے شخص کو جسم کے مختلف حصوں میں چار گولیاں لگی جسے فوری طور پر ابتدائی طبی علاج کیلئے سنٹرکل ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے ملزم عثمان عرف مانے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ملزم پولیس کے بالا افسران کے ساتھ تعلقات کیوجہ سے تاحال قانون کے گرفت سے باہر ہے۔
282 total views, no views today


