مٹہ، ناروا لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کوزہ درشخیلہ کے عوام سٹرکوں پر نکل گئے۔کئے گھنٹوں تک روڈ بلاک۔پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ مٹہ کے علاقہ کوزہ درشخیلہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے مٹہ تا باغڈھیری روڈ کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا۔ اور واپڈا اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کہ اپنے وعدے پر عمل درآمد کریں اور یہاں پر ناروا لوڈ شیڈنگ سے پر ہیز کریں۔ رمضان کے مہینے میں عوام کیساتھ زیادتی بند کیا جائے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مٹہ سید احمد خان اپنے پولیس نفری کیساتھ پہنچ گیا۔ اور عوام سے کامیاب مذکرات کے بعد روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
630 total views, no views today
Comments


