مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف سے ضلع کونسل کے ممبر میانگل امیرزیب شہریار کا اچانک سنٹرل ہسپتال کا دورہ،مریضوں سے ملے،ہسپتال کے ابتر صورتحال اور سٹاف کے عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار ، رمضان المبارک کے دوران لڑائی جھگڑوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت جبکہ رمضان المبارک میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا ۔گزشتہ رات یونین کونسل سیدوشریف سے منتخب ممبر ضلع کونسل میانگل امیر زیب نے اچانک سنٹرل ہسپتال کا دورہ کیا،ہسپتال میں مریضوں اور ائے ہوئے تیماداروں سے مشکلات معلوم کیں ۔مریضوں نے ہسپتال میں سٹاف اور دیگر سہولیات کے عدم دستیابی کارونا رویا جس پر میانگل امیرزیب نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت کی تذلیل قرار دی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی ابتر حالات پر سخت افسوس ہے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اجتماعی کام کرنا ہوگاتاکہ یہاں انے والے مریضوں کو کسی قسم کے مشکلات کا نہ سامنا ہو،جبکہ رمضان المبارک میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے ،اس کااحترام ہم سب فرض ہے،مسلمان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ
898 total views, no views today


