مینگورہ، سیدو شریف کے علاقہ شاہی باغ خونہ چم میں پاسپورٹ آفس کا ملازم بیٹے سمیت وحشیانہ تشدد کا شکار،میر عالم کے بیٹے کو پڑوسی نے بلاوجہ مارا جس کا شکوہ کرنے پرچھریوں سے لیس اٹھ سے بارہ کے قریب افراد نے چھریوں کے وار کرکے بیٹے سمیت کر لہولہان کردیا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔گزشتہ روز افطاری کے بعد سیدو شریف کے علاقہ شاہی باغ میں پاسپورٹ آفس میں ملازم میر عالم اور اس کا بیٹا زمیر عالم اس وقت پڑوسیوں کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بن گئے جب وہ بیٹے کو مارنے کا شکوہ کرنے گئے،چھریوں سے لیس اٹھ سے بارہ افراد نے دونوں کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے زخمی کردیئے،بعدازاں دونوں کو شدید زخمی حالت میں سیدوشریف کیجولٹی منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے ملزم سبحان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
632 total views, no views today


