سوات، سوات کی مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ گوگدرہ جی ٹی روڈمیں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے اور پانچ زخمی ، واقعات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گوگدرہ میں جی ٹی روڈ پر لییڈ کروزر اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موقع پر دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد نے ہسپتال میں زخمیوں کے تاب نہ لا کر چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ افراد شاہ حسن ولد دلبر ، فیروز ولد کمین ، عبدالصمد ولد منجور ، انور الحق ، مستجاب جاں بحق جبکہ زخمیوں میں پانچ افراد حیدر علی ولد گل زادہ ،الیاس ، عباس ، ثناء اللہ پسران انور الحق ، حسن ولد مسلم زخمی ، تمام زخمیوں کو سیدو ہسپتال منتقل کر دیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تین ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک کا نام انوار الحق جاں بحق اور ان کے تین کمسن بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ، عینی شائدین کے مطابق حادثہ لینڈ کروزر کے ڈرائیور کے غفلت کے وجہ سے ہوا حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، زخمی کمسن بچے سیدوگروپ آف ہاسپٹلز میں زیر علاج ہے ، ٹریفک کے اس المناک حادثے پر سابقہ صوبائی وزیرواجد علی خان اے این پی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان ، نو منتخب تحصیل کونسلر شوکت علی ، شاہد علی ، سوات یونین اف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال میر خانخیل نے دلی رنج وغم کا اظہار کیا اور پسماندہ گان کو اس بڑے سانحہ کو برداشت کرنے کی توفیق دیں ۔
888 total views, no views today


