بریکوٹ، واپڈا کے ظلم اور بربریت کے خلاف بریکوٹ کے عوام کاایکا ، زبردست احتجاجی مظاہرہ ،5دن کی ڈیڈ لائن ‘مظاہرین نے کم اولٹیج ،ٹرانسفارمروں کے خرابی اور ماہ رمضان میں 23گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کو مظاہرے پر مجبور کردیا ،واپڈا سپرڈنٹ جاوید خان ماربل فیکٹری ، رائیس ملز، سی این جی پمپ اور آئس فیکٹریوں سے ماہوار 70000ہزار روپے تک رشوت لیکر 220اولٹیج بجلی فراہم کرتے ہیں‘جب کہ غریب عوام کو30ولٹیج سے کم بجلی فراہم کرکے گھریلوں اشیاء خراب ہوگئے ہیں ‘کم اولٹیج اور بجلی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کے شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور کربلا جیساں سماں پیش کرنے لگا ‘سرکاری ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں
‘خیبرپختونخواہ حکومت اور اْن کے نام نہاد ایم پی ایز اور ایم این ایز ناکام ہوچکے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے رہنمااور منتخب چیرمین میاں فضل ودود باچہ ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر انجینئر شرافت علی،پی ٹی ائی کے سلطانی ورم باچہ اور محمد شاہ خان بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا سلسلہ طویل ہوسکتا ہیں عدالت کے حکم کے باوجود واپڈا کے ظالمانہ آفسران پھر بھی حکم نہیں مانتے‘ عدالتی حکم نہ مانا اور غریب عوام کے ساتھ ظلم کرنا کہاں کا انصاف ہیں علاقے میں بااثر لوگوں اور چند مٹھی بر خان خوانینوں کو اولٹیج پورا ہیں مگر علاقے میں غریب عوام کو کم اولٹیج کا سامنا ہیں ، صوبائی حکومت کے منتخب نااہل ایم پی ایز اور ایم پی ایزایرکنڈیشن گاڑیوں میں بیٹھ کر زندگیوں سے مزے لے رہے ہیں جبکہ غریب عوام 23گھنٹے لوڈشیڈنگ سے زہنی مریض بن چکے ہیں‘مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے اے این پی کے دور حکومت میں مقامی ایم پی ائے نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھاجبکہ آج وہ ایم پی ائے کہاں چھپاہے ج ایم پی ائے نہیں تھا تو عوام کے ساتھ تھا‘مقررین نے کہاکہ مقامی واپڈا سپرڈنٹ جاوید خان کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کیا جائے ورنہ احتجاجوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر تحصیل بریکوٹ میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بروز جمعہ جی ٹی روڈ بند کردینگے۔
360 total views, no views today


