مینگورہ، وزیر اعظم کے اعلان پر عمل درآمد کرانے کیلئے مشیر امیرمقام کو کرداراداکرنا چاہئے،وزیر اعظم کی جانب سے افطاری اورسحری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان پرذرہ بھر عمل درآمد نہ ہوسکا اعلان سے پہلے صرف لوڈشیڈنگ ہورہی تھی مگر اعلان کے بعد اب بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ واپڈاکے سامنے وزیراعظم کے اعلان اوراحکامات کی کوئی حیثیت نہیں،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ واپڈا حکام وزیر اعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں اور وزیراعظم کے مشیر امیرامقام تماشادیکھ رہے ہیں،
ایسالگتاہے کہ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں اور عوام کو ٹرخانے کیلئے مختلف نعرے لگارہے ہیں ،عوام کا کہناہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت بھی محکمہ واپڈاکے سامنے بے بس نظر آرہی ہیں مشیر بھی خالی خولی وعدوں سے کام چلارہے ہیں اوردوسری طرف عوام کے حال پر کسی کو بھی ترس نہیں آتا،عوام کا کہناہے کہ بلدیاتی لیکشن کی سرگرمیوں میں صوبے اورمرکز میں برسراقتدارپارٹیاں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زورلگارہی تھیں جبکہ دونوں پارٹیوں بجلی کے کھمبوں،تاروں ،ٹرانسفارمروں ،ترقیاتی منصوں بوں کے اعلانات بھی کررہی تھیں مگر الیکشن کے بعددونوں پارٹیوں نے خاموشی اختیار کرلی اور اب جبکہ قوم لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے تو پی ٹی آئی صرف اخباری بیانات سے کام چلانے لگی جبکہ مسلم لیگ ن صرف تماشا دیکھ رہی ہے،جب وزیراعظم نے ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کم اورسحری وافطاری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تو عوام نے سکھ کی سانس لی لیکن ماہ رمضان کی آمد کیساتھ سے جب واپڈانے پینترابدل کر نہ صرف لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا بلکہ ایک ایک فیڈر پر مسلسل سات اورآٹھ گھنٹے بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع بھی کردیا تو عوام حیران ہونے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی ہوگئے اور وہ مشیر امیرمقام کی طرف ہرامیدنظروں سے دیکھنے لگے مگر ان کی طرف سے بھی خاموشی ہے جس کے سبب عوام مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے ،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ سیاستدانوں کو الیکشن کے زمانے میں عوام کا خیال آتاہے مگر اس مرتبہ الیکشن میں یہ لوگ ووٹ مانگنے آئے تو انہیں مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا،مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ سے متعلق اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے بصورت دیگر فیصلہ کن تحریک شروع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
345 total views, no views today


