سوات ، امیر جماعت اسلامی سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ بنڑ اختر آباد کے رہائشی غریب نوجوان پیر محمد برستاتی نالہ میں ڈوب کر لاپتہ ہے ، تین دونوں سے عوام اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ ، منتخب عوامی نمائندے ، بلدیاتی نمائندے کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر محمد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے کے بعد ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ نوٹس لیکر نوجوان کی تلاش میں مدد دینے کیلئے غوطہ خوروں کا اہتمام سمیت دیگر اقدامات کی ہدایت کریں، بصورت دیگر علاقے کے عوام حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
325 total views, no views today
Comments


