بریکوٹ ، امیر مقام اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد فیصلہ کریں چکدرہ گریڈ کو ہیوئی ٹرانسفرمر کس نے فراہم کیا اور کون اس کا افتتاح کریگا ‘یہ جھگڑا کب تک جاری رہیگا ‘شموزئی فیڈ ر میں روکاوٹ خو د یہ مفاد پرست سیاسی مداری ہے ہم نہیں جانتے کہ کون بڑا تیز ہے لیکن ہمارے حلقے میں بجلی کے عذاب کو ختم کریں ‘ان خیالات کا اظہا ر عوامی نیشنل پارٹی یوسی شموزئی کے جنرل سیکرٹری ارشد خان ،سابقہ جنرل سیکرٹری امین اللہ خان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک قومی اخبار میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ایک بیان دیا کہ میں نے چکدرہ فیڈر کے لئے ایک ہیوئی ٹرانسفرمر فراہم کیا اور مسئلہ حل ہوجائیگا اور پھر دوسرے روز مشیر وزیر اعظم امیرمقام نے بھی ایک بیان دیا کہ میں نے یہ ٹرانسفرمر فراہم کیاہے اب یہ جھگڑا کب ختم ہوگا شموزئی اور کوٹہ کے عوام ماہ رمضان میں بجلی کو تر س گئے اور جب بھی نظر ائیں تو وہ بھی 10 ولٹیج ہوتا ہے خدارا یہ سیاسی سکورنگ اور لڑائی جھگڑے مزید بند کریں اور ہمارے قوم پر رحم کریں ہم تحصیل بریکوٹ کے تمام منتخب کونسلران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی سکورنگ کے بجائے متفقہ کاروائی شروع کی ہے
692 total views, no views today


