سوات ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک بھرکی طرح سوات میں بھی سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے میں پی ٹی آئی کے ایک ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کے علاوہ کسی نے شرکت نہیں کی ۔ تحصیل کونسلر ز اور کارکنوں کی شرکت ، مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم خان ، سعید خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، زاہد خان اور دیگر نے کہاکہ مرکزی حکومت سوات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے ، ہم اس کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہاکہ مرکز ہمیں بجلی کاپورا حق دے ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، مظاہرے میں سوات کے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے شرکت نہیں کی ، جس کی وجہ سے کارکنوں میں چہ منگوئیا ں جاری رہی ، کارکن شدت سے مشیروں اور وزراء کی انتظار کرتے رہے ۔
305 total views, no views today


