مینگورہ، پولیس ٹرنینگ سکو ل سوات اور سید و میڈیکل کالج کے مابین ایک تحریری معاہدہ طے پایاگیاجس کے رو سے میڈیکل کالج کے ماہر ڈاکٹرز پولیس ٹریننگ سکول سوات میں زیر تربیت ریکروٹس کو میڈیکل جیوریس ، ساٗنسٹیفک ایڈ اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ میں مدد دینگے۔اس معاہدے پرجناب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس میاں محمدآصف صاحب سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل جناب پروفیسر تاج محمد خان نے دستخط کیے اس موقع پر ڈی آی جی پولیس ملاکنڈ ریجن ، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکو ل سوات اور دیگر سنیٗر ڈاکٹر ز اور سٹاف ممبر ز موجود تھے۔
962 total views, no views today
Comments


