یونیورسٹی آف سوات کے زیرنگرانی تیسرے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقدہواجس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہانزیب خان نے کی جب کہ دیگرممبران میں اسداللہ خان ڈائریکٹرجنرل آڈٹ خیبر پختونخواہ، محمد نعیم ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای سی، تاج محمد ڈپٹی سیکرٹری فائنانس ، زیغم علی ڈائریکٹربجٹ ہائرایجوکیشن کمیشن ، محبوب الرحمٰن رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مالی سال 2012-13 کے بجٹ پر لگنے والے آڈٹ پیروں پر تفصیلی بحث کی اور مختلف امور میں حاصل شدہ بہترنتائیج کو بھی ممبران کے سامنے رکھا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آڈٹ یونیورسٹی آف سوات کے منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے بجٹ سیسٹم انتہائی بہتری کی طرف جارہا ہے تاہم اس میں مزید بہتری کی بھی گنجائیش ہے۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی منتظمین بہتری کے لئے تمام ترتجاویز کو نہ صرف سنتی ہے بلکہ اُس پر عمل بھی کرتی ہے انہوں نے امید ظاہرکی کہ اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران آئندہ بھی اسی طرح یونیورسٹی کو مفید تجاویز پیش کرتے رہے گے۔
712 total views, no views today


