مینگورہ،سیدوشریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمداقبال نسیم نے کہاہے کہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس منظم طریقے سے مہم چلارہی ہے جس کی وجہ سے محدودمدت میں کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،عوام کے جا ن ومال کی حفاظت سمیت امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنا ہماری ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن پورا کرنے کی بھرپوراندازمیں کوشش کررہے ہیں،میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری جس پولیس اسٹیشن میں بھی ڈیوٹی لگتی ہے
سب سے پہلے پورے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں عوام کیساتھ بہتر رویہ اپنانے اورسماج دشمن عناصر کیساتھ کسی قسم کی رورعایت نہ کرنے کی ہدایت کرتاہوں یہی وجہ ہے ہمارے پولیس اسٹیشن کی حدودمیں پولیس سے عوام کو کسی قسم کی شکایت نہیں رہتی،انہوں نے کہاکہ سیدوشریف پولیس اسٹیشن میں چارج لینے کے بعد نامی گرامی منشیات فروشوں کو تھانے طلب کرکے عمائد ین علاقہ کے سامنے ان سے حلف لیا کہ آئندہ وہ منشیات کا دھندہ نہیں کریں گے اورپرامن شہریوں کی طرح زندگی گزاریں گے یہی وجہ ہے اس وقت سیدوشریف میں کسی قسم کی منشیات فروشی نہیں ہورہی ہے تاہم اگر کوئی بھی شخص اس دھندے میں ملوث ہو تو عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کی نشاندہی کریں،انہوں نے کہاکہ معاشرہ کو سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے پولیس اورعوام باہم مل کر بہترکرداراداکرسکتے ہیں اسی لئے ہم باربار عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پولیس کیساتھ تعاؤن کریں،انہوں نے کہاکہ سیدوشریف کے عوام کا کوئی بھی مسئلہ ہووہ براہ را ست آکرہمیں آگاہ کریں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی ہرطرح سے دادرسی کریں گے۔
302 total views, no views today


