اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن پرغور کیا گیا، اس موقع پر وطن عزیز میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت، دہشت گردی کی معاونت سمیت اس کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ اب پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
314 total views, no views today


