سوات, سوات کے پر فضا مقام فضا گٹ پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ میں پیشی کیلئے آنے والے شخص پر مخالف نے فائرنگ کردی ، تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتارکرکے مقدمہ درج کردیا۔ گزشتہ روز سوات کے علاقہ فضاگٹ میں پشاور ہائی کورٹ مینگور ہ بینچ میں پیشی کیلئے آنے والے بونیر کے رہائشی میزاج ولد ملا ش پرمخالف فریق سابق پولیس اہلکار امیر زیب ولد خان زیب سکنہ بونیر نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاہے ذرائع کے مطابق دنوں فریقین کے مابین ذاتی دشمنی تھی منگلور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے جسکے خلاف دفعہ 30 2کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
676 total views, no views today
Comments


