سوات، سوات میں منافع خوروں و ذخیرہ اندزوں کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری رمضان کے پہلے عشرے میں اب تک 14دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیاہے۔اس کے علاوہ 6 دُکانوں کو سیل کیا گیاہے جبکہ مجموعی طور پر 6,40,500 روپے جُرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات نے ماہ رمضا ن کے پہلے دن سے ضلع بھر میں منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔تمام دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ منظودرشدہ لسٹ فراہم کی گئی ہے،اور دکانات کے سامنے واضح جگہ پر چسپان کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔تمام پرائس مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ باقاعدگی سے پورادن افطاری کے وقت تک چیکنگ کو یقینی بنائیں، اور منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں اور ملاوٹ میں ملوث دکانداروں اور کارخانہ داروں کے خلاف بھاری جرمانے کے سا تھ ساتھ انھیں جیل بھی بھیج دیاجائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بازاروں، دکانوں اور ھوٹلوں میں صفائی کوبھی یقینی بنایاجائے۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس میں عوام کے لیے قائم شدہ شکایات سیل کا نمبر (8333) دیا گیا ہے۔جس پر لوگ شکایات درج کرتے رہتے ہیں۔
642 total views, no views today


