مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی ترجمان بہرام خان عثمان خیل نے کہاہے کہ مہنگائی ،زائدوناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کی روک تھام کے حوالے سے ضلعی حکام کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے کیونکہ مینگورہ شہر میں ماہ رمضان کے دوران کاروباری لوگوں نے لوٹ مارکا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھاہے اورخصوصاََ پیپلزچوک سے لے شاہدرہ تک روزہ داروں کی کھالیں ادھیڑی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ اس ائریاء میں چھوٹے گوشت کے نام پر بڑاگوشت چارسوروپے فی کلو فروخت ہورہاہے جبکہ سبزیوں،پھلوں اوردیگر ضروریات زندگی قیمتیں مقرر کردہ قیمتوں سے بیس اورپچیس روپے زیادہ وصول کی جاتی ہیں،انہوں نے کہاکہ شہر بھرمیں بیکریوں ،قصائیوں،پانچے فروشوں ،چھابڑی فروشوں اوردیگرکاروباریوں نے من مانیوں کی حدودپارکردی ہیں اوردوسری طرف اے سی اشفاق کی جانب سے روزانہ دعوے سامنے آرہے ہیں کہ شہرمیں زائدمنافع خوروں کیخلاف کارروائیاں ہورہی ہیں مگر عوام نے تو کہیں بھی نرخوں کو اعتدال پر نہیں دیکھا اس وقت بھی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہاکہ اے سی کو چاہئے کہ وہ ایم این اے اورایم پی اے کے حجروں پر حاضری دینے اورہوائی بیانات جاری کرانے کی بجائے بازاروں میں نکل کر عوام کو ناجائزمنافع خوروں سے چھٹکارہ دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
776 total views, no views today


