سوات، آل سیکرٹریز یونین کونسل سوات نے اپ گریڈیشن کی نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کردیا، رمضان المبارک کے دوران مسئلہ حل نہ ہونے پر عیدالفطر کے بعد بنی گالا تک پیدل مارچ کااعلان ، آل سیکرٹریز یونین کونسل ضلع سوات کا اجلاس صدر کفایت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں صوبائی قائدین کے فیصلے کے مطابق یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک تالہ بند ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ گیا ، انہوں نے کہا کہ مطالبا ت کی منظوری تک صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی سیکرٹریوں کی ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو عید الفطر کے فوراً بعد عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ اسلام آباد تک پیدل مارچ کریں گے ۔
787 total views, no views today


