میرپور: ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دےدی۔
بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے قائد مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا تو بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنا ئے، انعام الحق 49، شمس الرحمان 39 جب کہ ناصر حسین اور محمود اللہ 30 ،30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا، سرنگا لکمل، اشھان پرینجن اور اجنتھا مینڈس نے 2،2 جب کہ چھتورنگا ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں جب سری لنکن بلے باز میدان میں اترے تو انہیں ابتداء میں ہی بنگالی بالرز کی جانب سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صفر پر ہی الامین نے پریرا کو آؤٹ کرکے اوپننگ جوڑی کو توڑ دیا، جس کےبعد الامین نے ہی سری لنکا کو دوسرا بڑا جھٹکا اس وقت دیا جب صرف 6 رنز کے مجموعے پر سری لنکا کے مضبوط بلے باز کمار سنگارا کو صرف 2 رنز پر پویلین بھیج دیا،سنگاکارا کے آؤٹ ہونے کےبعد جے وردھنے نے کریز سنبھالی تو وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے جس کےبعد تھری مانے اور پرینجن نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، 47 کے اسکور پرپرینجن ضیاءالرحمان کا شکار ہوگئے۔ پرینجن کے آؤٹ ہونے کےبعد تھری مانے بھی 75 رنز پر عرفات کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد میچ کی ذمے داری کپتان میتھیوس نے سنبھالی اور 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے سری لنکا کو تین وکٹ سے میچ میں کامیابی دلائی۔ سری لنکا نے مقررہ ہدف 47.1 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش اپنے ہی ملک میں ہونے والے ایونٹ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکا۔
ایشیا کپ کا فائنل 8 مارچ کو پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائےگا۔
960 total views, no views today


