سوات، مینگورہ کے نواحی علاقہ امانکوٹ میں بائیس سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کے بناء پرزہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی،لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، مینگورہ کے نواحی علاقے عثمان خیل امانکوٹ میں بدھ کے روز صبح نو بجے22 سالہ عبد الباسط ولد احسان نامعلوم وجوہات کے بناء پرزہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی،
زہریلی دوا پینے سے عبد الباسط کی حالت غیر ہوگئی جسے سیدو شریف اسپتال بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا۔اسپتال پہنچنے کے بعد عبد الباسط کی حالت تشویشناک ہوگئی اور وہ دم توڑ گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا گیا، عبد الباسط کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
360 total views, no views today
Comments


