مینگورہ، سوات کے تحصیل کبل میں بم دھماکہ دو بچے شدید زخمی ، تشویشناک حالت میں ہستپال منتقل ، کانجو پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں کھلونا نما بم کیساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زور دار دھماکہ کیساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دوبچے شدید زخمی ہوگئیں،جن میں ولی الرحمان ولد عبدالستار اور ندیم ولد حیات خان محلہ باغیچہ کوزہ بانڈی شامل ہیں دونوں بچوں کو مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دونوں بچوں کی علاج سیدو شریف ہسپتال میں جاری ہے، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
734 total views, no views today
Comments


