سوات، سوات میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ، انتظامیہ خاموش ، عوام رل گئے ، تفصیلات کے مطابق سوات میں پھلوں او سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے، پچھلے دو ہفتوں سے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپنے اپنے دفاتر میں اے سی کے مزے لوٹ رہے ہیں، مینگورہ شہر سمیت دیگر تحصیلو ں سے امدہ اطلاعات کے مطابق آم کی قیمت میں بیس روپے فی کلو کی اضافہ کے بعد ایک کلو کی قیمت ایک سو بیس روپے ، تربوز کی فی کلو قیمت پنتیس روپے ، الوچہ ایک سو روپے، اسی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایف او اپنے اپنے دفاتر میں موجود ہوتے ہیں اور بازار کا رخ نہیں کرتے جس کی وجہ سے منڈیوں کے مالکان نے اپنے نرخنامہ میں اضافہ کردیا ہے۔
764 total views, no views today


