بریکوٹ،شموزو میں سابقہ ناظم عدالت خان پر فائرنگ کے بعد دو چیک پوسٹوں کو سیکورٹی وجوہات کے بناء پر نامعلوم وقت تک کیلئے بند کردیا گیا، سینکٹروں لوگوں نے سڑک پر پانی کیساتھ افطار کیا، ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شموزو چیک پوسٹ اور گیمن چیک پوسٹ کو اس وقت بند کیا جب سابقہ ناظم عدالت خان کو فائرنگ کا نشانہ بنا یا گیا، اس سڑک پر تحصیل کبل ، تحصیل مٹہ اور شموزو کے علاقوں کو لوگ جارہے تھے ، افطاری کی وجہ چیک پوسٹ بند ہونے کی وجہ سے خواتین ، بزرگ ، بچوں اور مردوں نے سڑک پر پانی کیساتھ افطار کیا، ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر پیدل جانے والوں پر بھی پابندی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوات نیوز ڈاٹ کام کے رپورٹر کو شموزو میں سابقہ ناظم عدالت کی قتل کی کوریج کیلئے بریکوٹ سے شموزو گیا تھا جہاں پر ان کی کوریج کے بعد جب واپس ارہے تھے تو گیمن چیک پوسٹ پر اس کو واپس جانے سے روک دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی چیک پوسٹ پر واقع فورسز نے ان کو اپنے دفتر واپس جانے نہیں دیا ، انہوں نے انفارمیشن اور ارمی کارڈ ز بھی دکھائے تاہم فورسز نے یہ کہہ کر ان کو جانے نہیں دیا کہ ہمیں احکامات نہیں ہیں ہم کسی کو بھی جانے نہیں دیں سکتے۔
700 total views, no views today


