بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں ایک اور امن کمیٹی کے رہنما کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، شموزو پولیس سٹیشن کے مطابق امن کمیٹی کے رہنما اور سابقہ ناظم عدالت خان اپنے گھر سے مسجد نماز مغرب کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، سابقہ ناظم اور وی ڈی سی کو فوری طبی امداد دکیلئے سیدو شریف ہسپتال لایاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، ہسپتال ذرائع کے مطابق سابقہ ناظم کو سر میں گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی، لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ،شموزو پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
714 total views, no views today
Comments


